زیر التوامقدمات کے چالان جلد عدالتوں میں جمع کرانیکی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت اہم کرائم میٹنگ ہوئی۔مسلم ٹائون، سبزہ زار ، گلشن راوی سرکلز کے ڈی ایس پیز، انچارج انویسٹی گیشنز اور ریڈرز نے شرکت کی۔ زیر التوا مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی نے کہا زیر التواکیسزکے چالان جلد عدالتوں میں جمع کرائے جائیں تاکہ انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے۔ناقص کارکردگی پر متعدد انچارجز کو وارننگ جاری کرکے کارکردگی بہتر بنانے ، اشتہاری ملزموں کی جلد گرفتاری ،تھانوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے اورشہریوں کی شکایات فوری نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی۔