پہلے مرحلے میں 1500 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا
لاہور (کرائم رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ’’دھی رانی پروگرام‘‘کے تحت تشکیل دی جانے والی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ''دھی رانی پروگرام'' کے تحت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پہلے مرحلے میں 1500 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درخواست گزار/مستحق افراد کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 نومبر سے بڑھا کر 15 نومبر کر دی گئی ہے۔