منصوبہ 85فیصد مکمل 30ستمبر تک تکمیل کا ہدف مقرر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیف سٹی توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی توسیعی منصوبے کا مجموعی طور پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ نئے کیمروں کی تنصیب کا بھی 85 فیصد مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، منصوبے کے تحت 415 کلومیٹر آپٹیکل فائبر بچھائی جا چکی ہے، جبکہ ڈیٹا سینٹر، سائبر آرکیٹیکچر اور سائبر سکیورٹی پر بھی تقریبا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیف سٹی توسیعی منصوبہ ہر صورت 30 ستمبر تک مکمل کیا جائے، انہوں نے اسلام آباد سیف سٹی کے جدید فیوژن سینٹر کو بھی تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹاسک دیا