انٹرمیڈیٹ کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا۔امیدوار پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے 3 اکتوبر تک اپلائی کرسکیں گے۔پیپر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی،امیدوار گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔