لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ری چیکنگ قوانین لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 لاہور(آئی این پی )لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ری چیکنگ کے قوانین لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردئیے گئے،عدالت نے انٹرمیڈیٹ بورڈکے لیگل ایڈوائزرکو آج بدھ کو طلب کرلیا۔جسٹس چودھری محمداقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہوربورڈکے پیپرزچیکنگ سے متعلق رولز غیرقانونی ہیں،بورڈقوانین کے مطابق پیپر کے نمبرری اکائونٹ کیے جاتے ہیں،ری چیک نہیں۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ کنیرڈکالج کی طالبہ نے اوبجیکٹومیں تمام سوالوں کے ٹھیک جواب دیے، ٹھیک جوابات کے باوجود پیپر میں صفرنمبردیئے گئے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مارک شیٹ میں ترمیم کرکے نمبر ایڈ کیے جائیں۔بعدا ازاں عدالت نے انٹرمیڈیٹ بورڈکے لیگل ایڈوائزر کو آج  طلب کرلیا  ۔