لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ری چیکنگ کے قوانین کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے انٹر میڈیٹ بورڈ کے لیگل ایڈوائزر کو کل طلب کر لیا۔ جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے طالبہ زینب مدثر کی درخواست پر سماعت کی۔