انٹر کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا،امیدوار انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے 30 اکتوبر تک اپلائی کرسکیں گے،پیپر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کیجائیں گی،امیدوار گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کرسکیں گے،ایک پیپرکی ری چیکنگ کیلئے فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے،مارکنگ میں غلطی ثابت ہونے پر امیدوار کو فیس واپس کردی جائے گی۔