شہری کانام سی آر او سے نکلوانے کی درخواست،فیصلے پرعملدر آمد رپورٹ طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات سے بری ہونے کے باوجود شہری کا نام سی آر او سے نکلوانے کے لیے درخواست پر سماعت، عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے پر عمل در آمد سے متعلق 3اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ سی آر او کے حوالے سے سنگل بینچ کے فیصلے کے بعد کیا پیش رفت ہوئی ؟ تفصیلات سے آگاہ کیا جائے سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ کی جسٹس مس عبہر گل نے سی آر او کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا ،اس پر اپیل دائر کی ہے۔