لاہور (آئی این پی) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے پی این آئی ایل سے نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی جب کہ ڈکی بھائی نے اپنے وکیل عثمان لطیف ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی این آئی ایل لسٹ میں نام غیر قانونی طور پر ڈالا گیا، این سی سی آئی اے نے نام ڈالنے سے قبل نوٹسز جاری نہیں کیے۔ عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رپورٹ طلب کرلی۔ بعد ازاں، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔