ملزموں کے قبضہ سے 1350 کلو تیار گٹکا اور تیار کرنے والی الیکٹرک مشین سمیت دیگر سامان برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کی سربراہی میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق لاری اڈہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ملزمان کو گٹکا تیار کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاملزمان نے مکان کی آڑ میں گٹکا تیار کرنے والی منی فیکٹری بنا رکھی تھی ملزمان کے قبضہ سے 1350 کلو تیار گٹکا اور گٹکا تیار کرنے والی الیکٹرک مشین سمیت دیگر سامان برآمد کر لیاملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا تیار کر کے فروخت اور سپلائی کرتے تھیملزمان کا ایک ساتھی کم مقدار میں گٹکا کی سپلائی کرتا باقی تیاری کرتے تھیگرفتار ملزمان میں عمران،سجاد،عمار اور ظہیر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس پی سٹی نے گٹکا کا بڑا نیٹ ورک پکڑنے پر ایس ایچ او لاری اڈہ عرفان چدھڑ اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمدکا کہنا ہے کہ گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔