لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا، سپاری، مشین اور خام مال برآمد، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر) گوالمنڈی پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ایس ایچ او گوالمنڈی سلطان محمود نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے گٹکے سے بھرے چار ڈرم، 100 پیکٹ تیار گٹکا، 200 پیکٹ سپاری، پانچ کلو لیکوئیڈ، گٹکا تیار کرنے والی مشین اور دیگر خام مال برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان حکومتی پابندی کے باوجود لاہور سمیت دیگر اضلاع میں گٹکا تیار کرکے فروخت اور سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس پی سٹی نے کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے گٹکا مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا