پتنگ ساز فیکٹری پکڑی گئی، ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگے بنانے والی فیکٹری پکڑ لی،ترجمان پولیس کے مطابق ملزم علی رضا آن لائن آرڈر پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرتا تھاملزم کے قبضہ سے 300 سے زائد پتنگیں ، کیمیکل ڈور،پسا ہوا شیشہ چرخیاں اور خام مال برآمد کرلیا گیاملزم کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرکیمزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف 15 پر کال کریں ، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو فروغ دینے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں