کریک ڈائون، گٹگا فیکٹری پکڑی گئی ،ملزم گرفتار

 فیصل نے رہائشی مکان کی آڑ میں گٹکا تیار کرنے کی فیکٹری قائم کر رکھی تھی
ملزم لاہور سمیت مختلف اضلاع میں گٹکا تیار کرکے فروخت اور سپلائی کرتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی عاطف امیر کی سربراہی میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاری اڈہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان میں قائم غیرقانونی منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر گٹکا تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فیصل نے رہائشی مکان کی آڑ میں گٹکا تیار کرنے کی فیکٹری قائم کر رکھی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 690 کلوگرام تیار قوام گٹکا، گٹکا تیار کرنے والی مشین اور بڑی مقدار میں خام مال برآمد کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم پابندی کے باوجود لاہور سمیت مختلف اضلاع میں گٹکا تیار کرکے فروخت اور سپلائی کرتا تھا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے کم مقدار میں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے گٹکا منتقل کیا جاتا تھا۔