تہران میں موساد کی ڈرون ساز فیکٹری پکڑی گئی، 2 ایجنٹ گرفتار جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کوپھانسی

دونوںکے قبضے سے 200 کلوگرام سے زائد دھماکہ خیز مواد، 23 ڈرونز کا سامان، لانچرز اور دیگر آلات برآمد کئے گئے 

تہران(آئی این پی )ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے مزید 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے اتوار کے روز بتایا کہ ان دو افراد کی شناخت کر کے انہیں صوبہ تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا۔منتظر المہدی کے مطابق ان کے قبضے سے 200 کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد، 23 ڈرونز کا سامان، لانچرز اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ایک نسان پک اپ گاڑی بھی قبضے میں لی گئی ہے۔دریں اثناء ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کوپھانسی دے دی۔۔ رپورٹ کے مطابق جاسوسی کے الزام میں پھانسی پر چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے۔ایران نے الزام لگایا کہ اسماعیل فکری موساد کے 2 ایجنٹس سے رابطے میں تھا اور انہیں انٹیلی جنس معلومات فراہم کررہا تھا