قاسم کواچانک سینے میں دردہوا:جیل حکام ،موت کی وجہ دل کا دورہ لگتی :ڈاکٹرز
موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم لازمی کرایا جائے گا :وکیل پی ٹی آئی
گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں قید ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ جیل حکام کے مطابق ملزم قاسم جان کو اچانک سینے کے بائیں جانب شدید درد محسوس ہوا، جس پر جیل ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد دی۔ تاہم وہ اٹھ کر جانے لگا تو گر پڑا، جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔پی ٹی آئی کے وکیل علی رضا نے بتایا کہ قاسم کے اہل خانہ کو مطلع کردیا گیا ہے،پوسٹ مارٹم لازمی کرایا جائے گا تاکہ موت کی اصل وجہ سامنے آسکے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بظاہر موت کی وجہ دل کا دورہ لگتی ہے کیونکہ جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔