لاہور،میاں بیوی گھر میں پراسرار طور پر جاں بحق،دوبچے محفوظ رہے

  مرنے والوں کی شناخت 38 سالہ آزاد اور 35 سالہ پاکیزہ کے نام سے ہوئی
 دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی  دو بچے 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس  بچ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں داتا دربار کے علاقے میں احمد پارک گھر سے ماں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے  ۔ترجمان ایدھی کے مطابق موہنی روڈ احمد پارک گھر میں میاں بیوی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت 38 سالہ آزاد حسین اور 35 سالہ پاکیزہ کے نام سے ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے شبہ ہے کہ دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی جبکہ دو بچے 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس محفوظ ہیں۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔