میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، خاتون نے اپنے آپ کو خود آگ لگائی:خاوند
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد میں 3 بچوں کی ماں پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق خاتون اپنے خاوند کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔خاوند کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق خاتون نے اپنے آپ کو خود آگ لگائی اور پھندا لیلیاپولیس کی ابتدائی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا، اصل حقائق رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔