وزیر اعلی ہا ئوس پنجاب کا ملازم پراسرار طور پر جاں بحق

لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلی ہائوس پنجاب کا ملازم پراسرار طور پر جاتی امرا میں مردہ پایا گیا۔ذرائع کے مطابق ناصر عنایت نامی ملازم ٹیلی فون آپریٹر تھا جو صبح ڈیوٹی کے لیے جاتی امرا پہنچا تھا۔ناصر کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ رائے ونڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر عنایت سیکریٹریٹ کا ملازم اور ٹیلی فون آپریٹر تھا۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ناصر عنایت کی موت ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔