تونسہ شریف:3کمسن بھائی پراسرار طور پر جاں بحق

1سالہ عمر،2سالہ غلام محمد ،4سالہ معین کی طبیعت اچانک خراب ہوئی 
 زہر خورانی کا شبہ ،قتل کا مقدمہ درج ، ڈی پی او کی شواہد جمع کرنے کی ہدایت 
ڈیرہ غازیخان، تونسہ شریف (خصوصی رپورٹ)تونسہ شریف میں 3کمسن بھائی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔خواجہ غیاث آکے تین کمسن بیٹوں ایک سالہ محمد عمر، دو سالہ غلام محمد اور چار سالہ معین الدین کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد عمر دم توڑ گیا۔ باقی دو بچوں کو چلڈرن ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکے۔ خواجہ غیاث آنے زہر خورانی کا شبہ ظاہر کیا، جس پر پولیس نے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او طارق ولایت متاثرہ خاندان سے تعزیت کے لیے گھر پہنچے اور کرائم سین یونٹ کو شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت دی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے جبکہ لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ نماز جنازہ دربار عالیہ سلیمانیہ میں ادا کی گئی جس میں سجادہ نشین، سرکاری افسر اور شہری بڑی تعداد شریک ہوئے۔ تینوں بچوں کی المناک وفات پر علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔