بچوں کورات کا بچا ہوا گائے کا دودھ پلایاگیا،نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے
کامونکے (خصوصی رپورٹ )جڑواں بچے پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں گلگٹی کے عندلیب نے پہلی بیوی سے طلاق کے بعد ایک سال قبل موضع منڈیالہ پونائچ کی سویرا سے شادی کی تھی، جسکے بطن سے جڑواں بیٹے ہاشم اور ابراہیم پیدا ہوئے۔ گزشتہ صبح سویرا نے مبینہ طور پر رات کا بچا ہوا گائے کا دودھ گرم کرکے بچوں کو پلایا گیاجسکے کچھ دیر بعد انکی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل حافظ امتیاز تھانہ واہنڈو کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پی ایف ایس اے کی مدد سے دودھ کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوا دیئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے بعد ہی بچوں کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔