لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی سربراہی میں پنجاب کے ڈرائیونگ سکولز میں جدید سیمولیٹرز نصب کیے جا رہے ہیں۔ رواں ماہ 20 اضلاع میں سیمولیٹرز لگائے گئے، جبکہ پہلے صرف 8 اضلاع میں تھے۔ نئے نظام کے تحت پہلے مرحلے میں سیمولیٹر پر تربیت دی جاتی ہے اور دوسرے مرحلے میں شاہراہوں پر عملی ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے۔ اس سے طلبہ پر اعتماد بڑھتا ہے اور خواتین محفوظ ماحول میں ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں۔ صوبے کے تمام 28 اضلاع میں سیمولیٹر نصب کیے جائیں گے۔