لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس لاہور کے ڈرائیونگ سکولز کے سولہویں سیشن کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید مہمان خصوصی تھے۔ 11 سکولز کے 267 طلباء و طالبات نے ڈرائیونگ کورس مکمل کیا۔ اب تک 20 ہزار سے زائد افراد تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ سٹوڈنٹس کو موٹر سائیکل، کار، سکوٹی سمیت الیکٹریکل و مکینیکل ورک کی تربیت دی گئی۔ خواتین کو فری تربیت دی جا رہی ہے۔ سی ٹی او نے کہا: آپ سب روڈ سیفٹی ایمبیسیڈر بنیں، قوانین کی آگاہی دیں۔ جب تک آخری شہری ہیلمٹ نہ پہنے، کریک ڈاؤن جاری رہے گا