10 نئے ڈرائیونگ سکولز قائم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر  لاہور کے مختلف علاقوں میں 10 نئے ڈرائیونگ سکولز قائم کیے گئے ہیں جن میں گریٹر اقبال پارک، کاہنہ میثاق سینٹر اور ٹاؤن شپ شامل ہیں۔سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق پولیس اور بحریہ ٹاؤن کے خدمت مراکز میں بھی ڈرائیونگ سکولز قائم کیے گئے ہیں جبکہ وویمن آن وہیل سکول ایل او ایس فیروز پور روڈ صرف خواتین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے ۔اس سکول میں خواتین کو ویمن ٹو ویمن سروس فراہم کی جا رہی ہے، ڈرائیونگ کورسز میں الیکٹریکل اور مکینیکل ورک کی تفصیلی ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ طلباء و طالبات کو مکمل طور پر ٹرینڈ کیا جا سکے۔