لاہور(کرائم رپورٹر)کرپشن کی شکایات پر ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز کو تمام ریکارڈ فوری جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 ڈرائیونگ سکولز اپنا مکمل ریکارڈ ایکسٹرنل آڈٹ کے سلسلے میں آج شام تک آڈٹ برانچ مناواں میں جمع کرائیں۔ انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر فائل پر ایس او پیز کے مطابق دستخط اور نمبر واضح موجود ہوں ریکارڈ جمع نہ کرانیوالے انچارجز اور ڈیوٹی افسروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔