لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس شہریوں کو محفوظ اور پْراعتماد ڈرائیور بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2025 میں صوبے بھر میں ڈرائیونگ اسکولز کی تعداد 124 سے بڑھا کر 133 کر دی گئی ہیجس سے ڈرائیونگ اسکولز کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ سیمولیٹرز کی سہولت کو نمایاں طور پر وسعت دی گئی ہے، جو پہلے صرف 5 شہروں تک محدود تھی، اب 37 اضلاع میں دستیاب ہے۔ اس طرح ڈرائیونگ سیمولیٹرز کی تعداد میں 620 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد طلبہ نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کی۔ گزشتہ سال 1 لاکھ 82 ہزار مردوں اور 34 ہزار خواتین نے ڈرائیونگ ٹریننگ مکمل کی، جبکہ 378 سے زائد ٹرانس جینڈر افراد کو مفت ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی گئیڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس رواں سال بھی شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرتی رہے گی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی اداروں میں ڈرائیونگ اسکولز قائم کیے گئے ہیں، جو نوجوانوں میں محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کی جانب اہم قدم ہیڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیرنے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ اسکولز کا قیام ناگزیر ہے اور تربیت یافتہ ڈرائیور ہی محفوظ ٹریفک نظام کی بنیاد ہیں۔