لاہور (کرائم رپورٹر) لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے پرس سنیچنگ کرنے والے ملزم نوید کو اسلامیہ پارک سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم دفتر سے نکلنے والی خواتین سے جھپٹا مار کر فرار ہوتا تھا اور واردات کرتے ہوئے CCTV فوٹیج میں دیکھا گیا۔ ایس پی سِول لائنز چوہدری اثرعلی نے بتایا کہ ملزم نے متعدد وارداتیں قبول کیں۔ ملزم سے موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، اور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔