غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید ہوئے۔ادھر غزہ شہر کے مرکز میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور زمینی آپریشن کے دوران اب تک 1700 کثیر المنزلہ عمارتیں تباہ کی جاچکی ہیں۔غزہ سٹی سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ سے زائد فلسطینی نقل مکانی کر چکے ہیں، جبکہ شہر چھوڑنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے غزہ شہر کے 40 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔