غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

یہ حملے مختلف رہائشی علاقوں، مارکیٹوں، ریستورانوں اور خیمہ بستیوں پر کیے گئے۔غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی بمباری میں رایان خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے، جب کہ یہ حملہ تل الربیع اسکول کے قریب کیا گیا۔ شیخ رضوان جھیل کے مشرق میں خیموں پر بمباری کے نتیجے میں دو بے گھر فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی ڈرون حملے میں الزیتون کے علاقے میں فادی عزمی ابو اجوہ اور منتصر سمیر ابو اجوہ کو نشانہ بنایا گیا۔ نصیرات کیمپ کے شمال میں بھی شدید بمباری کی گئی، جس میں کئی عام شہری زخمی ہو گئے۔ غزہ کے ساحل سے ایک فلسطینی ماہی گیر کی لاش بھی العودہ اسپتال میں منتقل کی گئی۔خان یونس کے علاقے عبسان الجدیدہ میں ایک رہائشی گھر پر بمباری کی گئی، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔سب سے ہولناک حملہ غزہ شہر کے الرمل علاقے میں کیا گیا جہاں ایک مارکیٹ اور ریستوران کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 32 افراد شہید اور 86 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی صحافی یحییٰ صبیح بھی شہدا میں شامل ہیں۔