اللہ کا خوف اور اچھا نظام ہی چیزوں کو درست کرتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

اللہ کا خوف اور اچھا نظام ہی چیزوں کو درست کرتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اللہ کا خوف اور اچھا نظام ہی چیزوں کو درست سمت میں لے جاتا ہے۔

کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے اور زبان، قوم، قبیلے یا مسلک کی بنیاد پر سیاست نہیں کرتی۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے مسائل جیسے کچھی کینال، بجلی اور گیس کی کمی سے بخوبی واقف ہے اور عوام سے روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے افراد شامل ہوسکتے ہیں، ہم سب کا احترام کرتے ہوئے انہیں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ اسلام عدل اور روشنی کا دین ہے جہاں فیصلے حق کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے پروفیسر شکیل روشن کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی لوگوں کو جوڑنے والی قوت ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔مزید برآں، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یورپ اور امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں تحریکیں جنم لے رہی ہیں، لیکن امریکا اور اسرائیل نسل پرستی کی بنیاد پر مظاہرے کروا رہے ہیں۔