بھارتی قبضہ غیر قانونی، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں: حافظ نعیم الرحمان

بھارتی قبضہ غیر قانونی، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں: حافظ نعیم الرحمان

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ہے، اور پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کا فرمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، اور کہا کہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد رنگ لائے گی۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان کشمیر کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔