حافظ نعیم الرحمان کا بیان اخلاقی دیوالیہ پن اور فکری افلاس کی بدترین مثال ہے، وقار مہدی

حافظ نعیم الرحمان کا بیان اخلاقی دیوالیہ پن اور فکری افلاس کی بدترین مثال ہے، وقار مہدی

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اخلاقی دیوالیہ پن اور فکری افلاس کی بدترین مثال ہے۔

وقار مہدی نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان بھٹو شہید پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنی ناکامی اور سیاسی یتیمی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک و قوم کے لیے اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جماعت اسلامی کی قیادت ہر آمریت کی سرپرستی میں رہی اور ہر دورِ آمریت سے سیاسی و مالی فوائد حاصل کیے۔سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو شہید کی توہین برداشت نہیں کرے گی اور ہر محاذ پر اس کا جواب دیا جائے گا، عوام اصلی اور نقلی قیادت میں فرق بخوبی جانتے ہیں۔