کپل شرما شو میں بابو راؤ کردار پر تنازع، فلم پروڈیوسر نے 25 کروڑ کا قانونی نوٹس بھیجا

کپل شرما شو میں بابو راؤ کردار پر تنازع، فلم پروڈیوسر نے 25 کروڑ کا قانونی نوٹس بھیجا

ویب ڈیسک: بھارت کے معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان کپل شرما کے شو میں فلم ہیرا پھیری کے مشہور کردار بابو راؤ کو پیش کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

 فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے کپل شرما شو کو 25 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔یہ شو اور اس کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ قانونی دعویٰ کے مطابق شو نے بابو راؤ کا کردار بغیر اجازت استعمال کیا، جو کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ بابو راؤ کا کردار اصل میں سینئر اداکار پاریش راول نے ادا کیا تھا اور اس کے حقوق فیروز ناڈیاوالا کے پاس ہیں۔ یہ کردار بھارت اور پاکستان دونوں میں بے حد مقبول رہا ہے۔