فلم “پیڈی” کے تنازع پر جگاپتی بابو جھانوی کپور کے حق میں سامنے آ گئے

فلم “پیڈی” کے تنازع پر جگاپتی بابو جھانوی کپور کے حق میں سامنے آ گئے

بلاک بسٹر فلم پیڈی میں بولڈ کردار کے باعث جاری سوشل میڈیا تنقید کے دوران سینئر اداکار جگاپتی بابو  اپنی ساتھی اداکارہ جھانوی کپور ے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں۔

جگاپتی بابو نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ فلم یا کردار پر تنقید ضرور کریں، لیکن کسی اداکار کو ذاتی طور پر نشانہ نہ بنایا جائے۔ ان کے مطابق ایک اداکار صرف ہدایتکار کے وژن کے مطابق کام کرتا ہے، اس لیے کسی ایک فنکار کو پورے تخلیقی فیصلے کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں۔فلم میں جھانوی کپور کے کردار “اچیاما” کے بعض مناظر پر ناظرین کی جانب سے سخت اعتراضات سامنے آئے تھے، جس کے بعد صورتحال اس قدر بڑھ گئی کہ فلم کے ہدایتکار بوچی بابو  کو عوامی سطح پر معذرت کرنا پڑی اور متنازع مناظر فلم سے حذف بھی کیے گئے۔

جگاپتی بابو نے حیدرآباد میں منعقدہ فلم کی تھینک یو میٹ میں کہا کہ جھانوی کپور کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے کیونکہ یہ کردار تخلیقی ٹیم کے فیصلے کا حصہ تھا، کسی ایک اداکار کی ذاتی سوچ نہیں۔انہوں نے مرکزی اداکار رام چرن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے حساس موضوع پر فلم بنانا اور اسے کامیابی سے پیش کرنا ان کی بڑی کامیابی ہے۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ منفی ریویوز لکھنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کی تنقید نے غیر ارادی طور پر فلم کی مزید تشہیر میں مدد دی ہے۔