پریش راول: ’ہیرا پھیری 3‘ بابو راؤ کے بغیر ناکام ہوگی، فلم یقیناً بنے گی

پریش راول: ’ہیرا پھیری 3‘ بابو راؤ کے بغیر ناکام ہوگی، فلم یقیناً بنے گی

ممبئی: بھارت کے سینئر اداکار پریش راول نے فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کے حوالے سے اکشے کمار اور فلم میکرز کے اختلافات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلم میں ان کا مشہور کردار بابو راؤ شامل نہ کیا گیا تو یہ بہت بڑی ناکامی ہوگی۔

پریش راول نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ فلم ضرور بنے گی، بس اکشے کمار اور پروڈیوسرز کے درمیان تکنیکی اختلافات حل ہونا باقی ہیں۔فلم کی تاخیر کا سبب اکشے کمار اور پروڈیوسرز کے درمیان تکنیکی مسئلہ ہے۔جو قیاس آرائیاں ہیں کہ اکشے نے 25 کروڑ روپے کا مقدمہ کر دیا، وہ سب درست نہیں۔اگر یہ مسئلہ حل ہو گیا تو وہ فلم کے پیپرز سائن کر دیں گے۔واضح رہے کہ ہیرا پھیری کی پچھلی دو فلمیں سپر ہٹ رہیں اور پریش راول کا کردار بابو راؤ سب سے دلچسپ اور یادگار رہا۔ہدایتکار پریہ درشن نے بھی کہا کہ وہ تیسرے حصے پر کام صرف تب کریں گے جب انہیں مکمل کہانی اور پچھلی فلموں کے ساتھ انصاف کرنے والا اسکرپٹ مل جائے گا۔