جلالپور پیر والا: ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا جلالپور پیر والا کے قریب ایک حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا، جس کے بعد موٹروے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔
اوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو شدید نقصان پہنچا۔این ایچ اے نے پل کی مرمت کی کوشش کی، مگر تیز پانی کے بہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا۔جلالپور شہر کو بچانے والے بند پر پانی کا دباؤ کم ہو رہا ہے اور دریائے چناب کے پانی میں کمی سے شجاع آباد کے زیرِ آب علاقوں میں بھی پانی اترنے لگا ہے۔اوچ شریف روڈ کے شگاف سے درجنوں بستیاں متاثر، ریسکیو آپریشن جاری ہے تاکہ لوگوں اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔
موٹروے کی بندش سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا ہے۔حکام متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بچاؤ کے اقدامات میں مصروف ہیں۔