ویب ڈیسک: سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں ایک بااثر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی پر شدید تشدد کیا۔
وڈیرے نے کھیت میں پانی پینے پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، اسے ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے مارے۔اونٹنی کے مالک نے زخمی جانور کو علاج کے لیے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی، تاہم ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کر دیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کو ہدایت دی کہ اونٹنی کا علاج کرایا جائے۔پولیس کے مطابق، اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تین نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔