وزیراعظم شہباز شریف نے حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔
وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا کہ حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی (پاکستان سٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام) کا حصہ بنایا جائے گا اور ان کی ذاتی دلچسپی اور توجہ اس منصوبے کی تکمیل پر مرکوز ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ اس منصوبے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بنانا چاہتے تھے، لیکن اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ تاہم، انہوں نے سندھ کے تحفظات کو جائز قرار دیتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔