وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں سینیٹری ورکر کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں سینیٹری ورکر کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عارف والا میں سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے اور سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام بھی دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے مین ہول میں اترنے کے دوران حفاظتی آلات استعمال نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔