سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی ’کیمی‘ مصنوعی ٹانگ پر کھڑی ہوگئی، ایک سال بعد زندگی کی فتح

سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی ’کیمی‘ مصنوعی ٹانگ پر کھڑی ہوگئی، ایک سال بعد زندگی کی فتح

سانگھڑ میں گزشتہ سال ظلم کا نشانہ بننے والی معصوم 8 ماہ کی اونٹنی 'کیمی' آخرکار اپنی مصنوعی ٹانگ پر کھڑی ہو گئی ہے، جو درد، صبر اور امید کی زندہ مثال بن گئی ہے۔

 واقعے کا پس منظر:
جون 2023 میں سانگھڑ کے ایک وڈیرے نے اونٹنی کو محض اپنے کھیت میں داخل ہونے پر بے رحمی سے زد و کوب کیا.بعد ازاں تیز دھار آلے سے اس کی اگلی ٹانگ کاٹ دی.
درد سے بلکتی اونٹنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عوامی غم و غصے نے حکومت کو بھی متحرک کر دیا.مقدمہ درج ہوا، کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں، مگر ملزم بااثر ہونے کی وجہ سے بچ نکلا
 ریسکیو اور علاج:
جانوروں کے حقوق کی تنظیم ’سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ کراچی شیلٹر‘ نے کیمی کو ریسکیو کر کے کراچی منتقل کیا.ابتدائی طور پر اسے ایک عارضی مصنوعی ٹانگ فراہم کی گئی.امریکہ میں جانوروں کے لیے مصنوعی اعضا بنانے والے ادارے @bionicpets کی مدد سے مکمل بایونک ٹانگ تیار کی گئی
 ایک سال بعد، ایک معجزہ:
آج NGO نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کیمی کو پہلی بار اپنی نئی مصنوعی ٹانگ پر کھڑے ہوتے دیکھا گیا.ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا:"یہ ایک سال آنسوؤں، تکلیف، خاموش جدوجہد اور بے شمار چیلنجز کا سال تھا، لیکن آج کیمی ہمارے لیے کھڑی ہوگئی۔۔۔ الحمدللہ، یہ لمحہ کسی معجزے سے کم نہیں۔"
 شکرگزاری اور امید کا پیغام:
این جی او نے اس کارنامے میں مدد دینے والوں، خاص طور پر حکومت سندھ، شازیہ مری اور @bionicpets کا شکریہ ادا کیا.کہا گیا کہ کیمی کو ابھی اپنے نئے پاؤں کے ساتھ جینے کا ہنر سیکھنا ہے، لیکن "آج کا دن امید کا ہے، اُس ہار نہ ماننے والے جذبے کا جشن ہے، جو انسانیت کی اصل پہچان ہے"
 سوشل میڈیا کا ردعمل:
کیمی کی ویڈیو اور کہانی پر ہزاروں جذباتی تبصرے موصول ہوئے.لوگوں نے اسے "خاموش جنگجو", "محبت اور ہمت کی علامت" قرار دیا.