پیرس (آئی این پی )فرانس نے مالی کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے تعاون کو معطل کرتے ہوئے دو مالی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ۔ یہ اقدام اگست میں ایک فرانسیسی سفارت کار کی گرفتاری کے بعد کیا گیا، جس پر مالی حکام نے خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں سفارت کاروں کو ہفتے تک فرانس چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پیرس نے واضح کیا ہے کہ اگر گرفتار سفارت کار کو جلد رہا نہ کیا گیا تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔