فلوٹیلا پر حملہ، کولمبیا نے اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے: صدر 
بگوٹا (آئی این پی )کولمبیا نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد اپنے ملک میں موجود اسرائیلی سفارتکاروں کو  ملک بدر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم  کئے جانے کے بعد اب کولمبیا کے صدر نے گزشتہ روز غزہ جانے والے  گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل کے باقی ماندہ سفارتکاروں کو بھی ملک بدر کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں کولمبیا کے  صدر گوستاوو پیٹرو نے کہا کہ اسرائیل کے تمام سفارتکار کولمبیا سے چلے گئے ہیں،میں نے اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔