اسرائیلی حملے کے بعد ایران اور امریکا کا متعدد بار براہ راست رابطہ ہوا: سفارتکاروں کا انکشاف

 لندن(آئی این پی ) برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کم سے کم 3سفارتکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کئی بار رابطہ ہوا اور براہ راست مذاکرات ہوئے۔برطانوی غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق 3سفارت کاروں نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے شروع ہونے کے بعد امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان متعدد بار فون پر بات چیت ہوئی ہے تاکہ اس بحران کا سفارتی حل تلاش کیا جا سکے۔ان سفارت کاروں نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔