امریکہ نے بھارتی کاروباری افراد کے ویزے منسوخ کردئیے

نشہ آور اشیا ء کی غیر قانونی ترسیل کو روکنا امریکہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: سفارتخانہ
نئی دہلی(آئی  این پی )نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ فینٹانل بنانے والے کیمیائی اجزا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دئیے۔برطانوی خبر  رساں ادارے کے مطابق  امریکی سفارت خانے نے   جاری بیان میں کہا کہ فینٹانل کی غیر قانونی ترسیل کو روکنا امریکا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ امریکی حکومت نے ان کمپنیوں کے اعلی عہدیداران اور اہل خانہ کے ویزے منسوخ کر دئیے ہیں جو اس مہلک افیونی نشے کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں