سعودی عرب نے حج کے دوران پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے ویزے بند کردئیے

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے پاکستان سمیت14 ممالک کے شہریوں کے لیے "بلاک ورک ویزہ کوٹہ" کا اجرا جون 2025 تک کے لئے معطل کر دیا۔متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں، یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔