8 ہزار طلبہ سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد کے امریکی ویزے منسوخ

 شراب نوشی کے دوران گاڑی چلانے، تشدد ، چوری، بچوں سے بدسلوکی کی بنیاد پر بھی ویزے منسوخ کئے گئے ہیں:محکمہ خارجہ کا بیان 
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا نے 8 ہزار طلبہ سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کردئیے۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے  مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے د ور صدارت کے پہلے سال ایک لاکھ سے  زائد  ویزے منسوخ کیے گئے  ، ان ویزوں میں کاروبار اور سیاحت کے لیے آنے والے وہ افراد شامل تھے جو مدت مکمل ہونے کے باوجود امریکا میں مقیم تھے۔ ان میں بیشتر افراد وہ ہیں جن  کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ یا قانونی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود ہیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق شراب نوشی کے دوران گاڑی چلانے،  تشدد ، چوری، بچوں  سے بدسلوکی، منشیات کی تقسیم اور مالی بدعنوانی کی بنیاد پر بھی ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔