کمیونسٹ پارٹی سے تعلق اور اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنیوالوں کے ویزے منسوخ ہوں گے
واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنا شروع کر دے گا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کچھ چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کریں گے بشمول ان کے جو کلیدی شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں محکمہ خارجہ، محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ چینی طلبہ کے ویزے تیزی سے منسوخ کیے جائیں، بشمول ان کے جن کا کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ تعلق ہے یا جو کلیدوں شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں