ابوظہبی(آ ئی این پی ) متحدہ عرب امارات نے تعلیم کے شعبے میں 16,456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کردئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت امارات نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔ گولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی سکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کئے۔حکومت نے 5,246 نمایاں یونی ورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں جبکہ 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونی ورسٹیوں کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دئیے گئے ہیں۔