خدیجہ شاہ مقدمات کی تفصیلات، درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان کی جیل اصلاحات کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت آج جمعرات کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیںعدالت نے وزارت داخلہ ، پولیس ، ایف آئی اے سمیت دیگر سے آج تک جواب طلب کر رکھا ہے۔