سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

اسلا م آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفی سینیٹ سیکریٹریٹ  میں  جمع کرا دیا۔حامد خان نے کشمیر افیئر، قانون انصاف، کم ترقی یافتہ علاقے، تجارت اور تفویض کردہ قانون سازی کی کمیٹیوں سے استعفی دیا ہے۔اس حوالے سے حامد خان کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں سے رضا کارانہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر استعفی دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائو ں کے خلاف زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات پر احتجاجا استعفی دے رہا ہوں