سواتی، مرزا آفریدی، ڈاکٹر زرقا ،عون عباس بپی کے استعفے جمع کرادئیے گئے
عمران نے کہا جتنے استعفے آئے ہیں وہ دے دیں باقی بعد میں آجائیں گے، علی ظفر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )تحریک انصاف کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔سینیٹر علی ظفر نے استعفوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی، پی ٹی آئی کی جانب سے تمام استعفے سینیٹ سیکرٹریٹ کو جمع کروادئیے گئے۔علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا جتنے استعفے ہیں وہ دے دیں باقی بعد میں آجائیں گے۔سینیٹر علی ظفر کے مطابق کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، کمیٹیوں سے استعفے احتجاج کے طور پر دے رہے ہیں۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اعظم سواتی، مرزا آفریدی، ڈاکٹر زرقا سہروردی ،عون عباس بپی کے استعفے جمع کرادئیے ہیں، محسن عزیز ،فیصل جاوید ،مشعال یوسفزئی اور فلک ناز چترال کا استعفیٰ بھی میرے پاس موجود ہے۔فوزیہ ارشد، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، نور الحق قادری، ذیشان خانزادہ ، علامہ ناصر عباس کا استعفیٰ بھی آگیا